طالب علم کونین احمد کا اعزاز

07 نومبر 2017

ملتان (نامہ نگارخصوصی) ملتان کے گریڈ ٹو کے طالب علم کونین احمد نے ریاضی کے مضمون کے بین الاقوامی مقابلہ میں ضلع ملتان میں پہلی جبکہ پورے پاکستان میں 7ویں پوزیشن حاصل کی ہے۔ 27ویں بین الاقوامی کینگرو اولمپیڈ کونٹیسٹ 2017؁ء میں میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے پر انہیں تعریفی ایوارڈ اور سلور میڈل سے نوازاگیاہے ۔ ملتان ڈسٹرکٹ سے199طلباء نے اس مقابلے میں حصہ لیا۔ وہ میپکو کے ایڈیشنل ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز جمشید نیازی کے صاحبزادے ہیں۔