میپکو افسران کی تعیناتیوں کیلئے دباؤ اور سفارشوں کا سلسلہ بڑھ گیا

07 نومبر 2017
میپکو افسران کی تعیناتیوں کیلئے دباؤ اور سفارشوں کا سلسلہ بڑھ گیا

ملتان (نامہ نگار خصوصی) میپکو انتظامیہ پر لائن سپرنٹنڈنٹس‘ اپر ٹیکنیکل سٹاف کو سب ڈویژنل آفیسر تعینات کرنے کیلئے دباؤ اور سفارشوں کا سلسلہ بڑھ گیا ہے۔ دوبارہ تعیناتی کیلئے ارکان قومی اسمبلی بورڈ آف ڈائریکٹرز اور یونین عہدیداروں نے سفارشوں کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔ میپکو انتظامیہ نے لائن سپرنٹنڈنٹس کو ایس ڈی اوز کی پوسٹ سے ہٹا کر بی ایس سی انجینئرنگ ڈگری کے حامل جونیئر انجینئرز تعینات کردئیے ہیں۔ سفارشیوں کا موقف ہے اب بھی سب ڈویژنوں میں ایس ڈی اوز کی پوسٹیں خالی پڑی ہیں لہذا اپ گریڈ لائن سرفنڈنٹس کو تعینات کیا جائے۔

آئین سے زیادتی

چلو ایک دن آئین سے سنگین زیادتی کے ملزم کو بھی چار بار نہیں تو ایک بار سزائے ...