زکریا یونیورسٹی کو سولر پینل پر منتقل کرنیکا معاہدہ ہو گیا
ملتان(نمائندہ نوائے وقت)زکریا یونیورسٹی کو سولر انرجی پر منتقل کرنے کا معاہد ہ طے پا گیا بتایا گیا ہے کہ یونیورسٹی کو شدید گرم موسم میں چار میگاواٹ بجلی کی ضرورت ہوتی ہے جس لئے پنجاب حکومت کے پراجیکٹ سولر انرجی کے تحت یونیورسٹی کو سولر پر شفٹ کردیا جائے جس کیلئے پنجاب حکومت سے معاہد ہ طے پاگیا ہے اس پراجیکٹ کا تمام خرچ حکومت دے گی ، اس منصوبے کو ڈاکٹر عبدالستا ر ملک دیکھ رہے ہیں۔