عمران خان کی سیاست تماشے کے سوا کچھ نہیں: مریم اورنگزیب

07 نومبر 2017
عمران خان کی سیاست تماشے کے سوا کچھ نہیں: مریم اورنگزیب

ملتان (لیڈی رپورٹر) وزیر مملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان جتنا مرضی زور لگا لیں۔ پی ٹی آئی ماضی کا قصہ بن جائے گی۔ عمران خان کی سیاست سوائے تماشا لگانے کے اور کچھ نہیں ہے۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے رکن صوبائی اسمبلی سلطانہ شاہین سے پارٹی سیکرٹریٹ میں کی گئی ملاقات میں کیا۔ اس موقع پر سلطانہ شاہین نے کہا کہ ملتان سمیت جنوبی پنجاب مسلم لیگ (ن) کا گڑھ ہے چند سو لوگ اکٹھا کر لینے کو جلسہ نہیں کہا جا سکتا۔ مسلم لیگ ن کے تمام کارکن پارٹی کا اثاثہ ہیں وہ دن رات قائد میاں نواز شریف کے پیغام کو گھر گھر جا کر پہنچائیں۔ انشاء اﷲ عام انتخابات میں (ن) لیگ ہی ایک بار پھر اقتدارپر آئے گی۔

مری بکل دے وچ چور ....

فاضل چیف جسٹس کے گذشتہ روز کے ریمارکس معنی خیز ہیں۔ کیا توہین عدالت کا مرتکب ...