شہریوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی ہماری ذمہ داری ہے: نوید آرائیں

07 نومبر 2017

ملتان ( سپیشل رپورٹر) مئیر ملتان چودھری نوید الحق آرائیں نے کہا ہے کہ شہریوں کے پینے کے صاف پانی کی فراہمی ہماری ذمہ داری ہے۔ بند فلٹریشن پلانٹس چالو کرائیں گے اور خراب کو ٹھیک کرائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونین کونسل نمبر 17 میں واٹر فلٹریشن پلانٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔ تقریب میں چئرمین امجد انصاری‘ اکرم انصاری‘ اعظم انصاری‘ چیئرمین ملک اسلم ڈوگر‘ مشتاق انصاری کونسلر‘ عمران یوسف‘ امانت جٹ‘ احمد رضا جٹ‘ سردار علی انصاری‘ لیڈی کونسلر حمیدہ بی بی و دیگر موجود تھے۔