ترقیاتی کاموں کے حوالہ سے ملتان میں جلد تبدیلی نظر آئیگی: رانا محمودالحسن
ملتان (سپیشل رپورٹر) صوبائی حلقہ 195 شاہ رکن عالم میں ایم پی اے رانا محمودالحسن نے کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کہا پورے جنوبی پنجاب میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھا دیا ہے اور بہت جلد ملتان میں بھی ترقیاتی کاموں کے حوالے سے تبدیلی نظر آئے گی۔ اس موقع پر علاقے کے چیئرمین طاہر عباس اعوان‘ حاجی اسحاق انصاری‘ بائو عبدالمجید‘ رانا امجدعلی‘ عمران انصاری‘ حاجی نصیر قیصر‘ سرور منج و دیگر چیئرمینوں نے اپنے اپنے علاقوں کے مسائل بتائے۔