مختلف مقدمات میں گواہان کو سمن جاری ، سماعت ملتوی

07 نومبر 2017

راولپنڈی (نیوزرپورٹر)انسداد دہشت گردی کی خصو صی عدالت کے جج سلیمان بیگ نے مختلف مقدمات میں گواہان کو سمن جاری کر کے سماعت ملتوی کردی ۔فاضل عدالت نے سی ٹی ڈی کے دھماکہ خیز مواد کیس میں ملزم نعمان کے خلاف گواہان کو طلب کر کے سماعت 16 نومبر ،ملزم احراف اسلم کے خلاف تھانہ چواہ سید ن شاہ کے قتل کیس میں بھی گواہان کو طلبی کے سمن جاری کر کے سماعت20 نومبر ،ملزم علی جہانگیر کے خلاف سی ٹی ڈی کے مذہبی منافرت کیس میں گواہ طلب کر کے سماعت 18نومبر جبکہ ملزم احتشام کے خلاف تھانہ دینہ کے قتل کیس میں تین گواہان کے بیان ریکارڈ کر کے سماعت 20نومبر تک ملتوی کردی ۔