نشتر میڈیکل یونیورسٹی کو عالمی معیار پر لائیں گے: وائس چانسلر کا عزم
ملتان (نمائندہ خصوصی) یونائیٹڈ ڈاکٹر فرنٹ کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر مسعود الرئوف ہراج کی قیادت میں ایک وفد نے نئے تعینات ہونے والے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظفر حسین تنویر سے ملاقات کی۔ انہوں نے ان کی بطور وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی تعیناتی کا خیرمقدم کرتے ہوئے اپنے ساتھیوںکی جانب سے بھرپور تعاون کا یقین دلایا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ نشتر میڈیکل یونیورسٹی میں تمام مثبت سرگرمیوں میں ساتھ اور منفی سوچ کے خلاف ان کے سامنے ڈھال کا کردار ادا کریں گے۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظفر حسین تنویر نے وفد کا شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ نشتر میڈیکل یونیورسٹی کو عالمی سطح پر لانے کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ وفد میں ڈاکٹر شیخ عبدالخالق، ڈاکٹر ذوالقرنین حیدر، ڈاکٹر اختر ملک، ڈاکٹر عمران رفیق، ڈاکٹر امجد خان چانڈیو، ڈاکٹر بلال سعید، ڈاکٹر عمران مزاری، ڈاکٹر رانا خاور، ڈاکٹر ذیشان حیدر، ڈاکٹر محمد حمزہ، ڈاکٹر ظفر اقبال ملک، ڈاکٹر محبوب قادر، ڈاکٹر عتیق الرحمن، ڈاکٹر ابوالحسن خواجہ، ڈاکٹر سہیل، ڈاکٹر جنید، ڈاکٹر کلیم اللہ قیصرانی، ڈاکٹر چاوید، ڈاکٹر حسنین، ڈاکٹر بلال سعید، وقار نیازی شامل تھے۔