کمسن بچی اور ایک شخص اغواء
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)راولپنڈی سے کمسن بچی اور ایک شخص اغواء ہوگئے تھانہ نصیر آباد کو ریحانہ نے بتایا کہ کرسچیئن کالونی میں ملزم عدنان عارف نے مدعیہ کی13 سالہ بیٹی کو اغواء کرلیا ہے تھانہ نیو ٹائون کوشاہ حسین نے بتایا کہ میں اپنے کزن شکیل کے ہمراہ فیض آباد میں سکائی ویز اڈے پر آیا جہاں سے شکیل کو نامعلوم افراد نے اغواء کرلیا ہے پولیس نے مقدمات درج کرلئے ۔