سری سرال میں نامعلوم شخص کو گلا کاٹ کر قتل کردیا گیا

07 نومبر 2017

اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) تھانہ گولڑہ کے علاقے سری سرال میں نامعلوم شخص کو گلا کاٹ کر قتل کردیا گیا پولیس نے نعش قبضے میں لے لی پولیس کو افضل محمود نے بتایا کہ نامعلوم شخص کی گردن کٹی نعش جنگل میں پڑی ہے جسے پولیس نے قبضے میں لے کر ہسپتال منتقل کردیا۔