راولپنڈی ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کی" سموگ" سے پیدا ہونے والی صورتحال کی روک تھام کیلئے سرگرمیاں تیز

07 نومبر 2017

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے ) راولپنڈی ویسٹ منیجمنٹ کمپنی نے " سموگ" سے پیدا ہونے والی صورتحال کی روک تھام کے لیئے سرگرمیاں تیز کر دی ہیں اور سالڈ ویسٹ کے سنیٹر ی ورکرز کی تربیت کے ساتھ ساتھ یونین کونسل کی سطح پر آگاہی پروگرام شروع کیئے گئے ہیں۔ جن میں ہر طبقہ فکر کے افراد کو شریک کیا جا رہا ہے ۔ منیجنگ ڈائریکٹر سالڈ ویسٹ منیجمنٹ کمپنی ڈاکٹر رضوان علی شیر دل نے کہا کہ سموگ کی وجہ سے فضائی آلودگی شہریوں کے لیئے جو مشکلات پیدا کر رہی ہے اس سے نمٹنے اور احتیاطی تدابیر کے طور پر سالڈ ویسٹ کیمیکل اشیاء کے جلانے کا سخت نوٹسلیا جارہا ہے ۔اور اس سلسلے میں سالڈ ویسٹ کمپنی کی طرف سے سرکل انچارج و مانیٹرنگ سٹاف کو خصوصی ہدایات جاری کی گئی ہیں ۔ انہوںے کہا کہ راولپنڈی میں سالڈ ویسٹ جمع کرنے کے عمل کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے اور کسی بھی مقام پر اس وقت کوڑا کرکٹ کو نذر آتش کرنے یا کیمیکلز کو جلانے کی اطلاعات موجود نہیں تاہم سنیٹر ورکرز پوری طرح مستعد ہیں اور اس امر کو یقینی بنایا جا رہا ہے کہ کسی بھی مقام پر سالڈ ویسٹ جلانے اور کسی بھی قسم کے ایسے عمل کو روکا جائے تاکہ ماحولیاتی آلودگی نہ بڑھے ۔