ٹنچ بھاٹہ اور اطراف میں پولیس اور سیکیورٹی اداروں کی ٹیموںکا گرینڈ سرچ آپریشن

07 نومبر 2017

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)تھانہ آر اے بازار کے علاقے ٹنچ بھاٹہ اور اطراف میں پولیس اور سیکیورٹی اداروں کی ٹیموں نے گرینڈ سرچ آپریشن کیا کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والاایک شخص حراست میں لے لیا گیا جسے تھانے منتقل کردیا گیا سرچ آپریشن کے دوران 132 گھروںکی تلاشی لی گئی جبکہ315 افراد کے کوائف چیک کئے گئے ۔