حکومت شجر کاری پیکیج پر عملدرآمد کو یقینی بنائے،ثناء اللہ اختر
راولپنڈی (نیوز رپورٹر) رفاعی تنظیم الاخوت کے صدر ثناء اللہ اخترنے کہا ہے کہ حکومت شہری و دیہی ترقیاتی سکیموں کے ساتھ شجر کاری پیکیج پر عملدرآمد کو یقینی بنائے تاکہ فضائی آلودگی کے خاتمے سے شہریوں کو بیماریوں سے تحفظ مل سکے - انہوں نے یہ مطالبہ تنظیم کے ایک اجلاس میں کیا۔انہوں نے کہا کہ آبادی میں تیز رفتاری سے بڑھنے سے نہ صرف شہروں بلکہ دیہی علاقوں میںدرختوں کے بے دریغ کٹائی اورکمی ، آلودگی و ا سمو گ کی بنا پر انسانی صحت و سلامتی کے لیے خطرات کے ساتھ چرند و پرند بھی نایاب ہوتے جا رہے ہیں-ا نہوں نے کہا کہ مذکورہ مسائل کو حل کرنے کے لیے شجر کاری کو ترقیاتی کاموں کی تکمیل کا حصہ بنا کر منتخب کونسلروں کو اس کے ٹارگٹ کے حصول کا پابند کیا جائے اوراس سلسلے میں نمایاں کارکردگی دکھانے والوں کو خصوصی انعامات دئے جائیں- اجلاس میں نثار چوہدری ، ابوعزیر، محمدطارق علی ، ظفر اقبال ، محمدعارف سعید بٹ ، کامران نذیر، راجہ مشتاق ، بلال بٹ اور ڈاکٹر نیادز اکمل نے شریک تھے -