ہولی فیملی ہسپتال میں ڈینگی سے بچائو کے اقدامات پر مشتمل پمفلٹس تقسیم

07 نومبر 2017

راولپنڈی(نیوزرپورٹر ) انسداد ڈینگی اور صفائی آگاہی مہم کے سلسلے میں راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی کمیونیکیشن ٹیم نے ہولی فیملی ہسپتال میں انسداد ڈینگی و صفائی آگاہی مہم کے سلسلے میںڈینگی سے بچائو کے اقدامات پر مشتمل پمفلٹس تقسیم کئے اور انہیں پیغام دیا کہ کہیں بھی پانی کھڑا نہ ہو نے دیں،صفائی کی شکایت ہمارے ہیلپ لائن نمبر 1139پر درج کرائیں،ہمیں اس موزی مر ض کا ملکر خاتمہ کرنا ہو گا۔ صفائی نصف ایمان ہے،اپنے شہر کو گندگی اوربیماریوں سے پاک کرنے کیلئے راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنیکی حالیہ مہم میں بھرپور تعاون کریں،صفائی ایک مشترکہ عمل ہے سب اپنی زمہ داریاں بخوبی نبھائیں تو راولپنڈی ایک صاف ستھرا شہر بن جائیگا،راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے صفائی کے پیغام کو ہسپتال کے ڈاکٹرز حضرات اور وہاں موجود مریضوں اور انکے کواحقین نے سراہتے ہوئے اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔یاد رہے کہ میئر راولپنڈی اور چیئرمین راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی سردار نسیم کی ہدایت پر راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی شہر میں انسداد ڈینگی مہم جاری ہے۔ 

آئین سے زیادتی

چلو ایک دن آئین سے سنگین زیادتی کے ملزم کو بھی چار بار نہیں تو ایک بار سزائے ...