تحریک انصاف ڈاکٹرز فورم کے تحت فری میڈیکل اور ڈینٹل کیمپ

07 نومبر 2017

دھریالہ جالپ(نامہ نگار)تحریک انصاف ڈاکٹرز فورم کے زیراہتمام فری میڈیکل اور ڈینٹل کیمپ میں ایک ہزار سے زائد مریضوں کا معائنہ اورمفت ادویات کی فراہمی، تفصیلات کے مطابق کھیوڑہ میںپاکستان تحریکِ انصاف کے انصاف ڈاکٹررزفورم کے زیراہتمام فری میڈیکل اور ڈینٹل کیمپ لگایا گیا جس میں گائناکالوجسٹ، میڈیکل سپیشلسٹ ،ڈینٹل سپیشلسٹ اور آئی فزیشن نے ایک ہزار سے زائد مریضوں کافری چیک اپ کر کے انہیں مفت ادویات بھی فراہم کی گئیں ۔کیمپ میں ڈینٹسٹ ڈاکٹر سعید مصطفی ، ڈاکٹر رائے زبیر قادر آئی سپیشلسٹ، ڈاکٹر سمینہ افغان چائلڈ سپیشلسٹ، ڈاکٹر طلال اشرف ڈینٹل سرجن اور ڈاکٹر باسط نول ڈینٹل فزیشن کے علاوہ ڈاکٹر عزیر اللہ اورڈاکٹر عجمیر شامل تھے۔اس کیمپ میں روزنامہ جہان پاکستان کے نمائندہ و ڈاکٹر رائے زبیر قادر نے خصوصی طور پر کیمپ میں آنکھوں کے مریضوں کا معائنہ کیا۔ پاکستان تحریکِ انصاف کے مقامی عہدیداروں اور ملک سلیم اعوان، مرزا دلدار حسین ، ملک سلیم اصغر،اصغر علی ملک،ملک رضوان اور دیگر نے اس اقدام کوسراہتے ہوئے ، سلسلہ جاری رکھنے کی امید ظاہر کی