اسلحہ ، منشیات، سامان آتش بازی برآمد،11ملزمان گرفتار

07 نومبر 2017

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوں،ناجائز اسلحہ اورآتش بازوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 11ملزمان کو گرفتار کر لیا تھانہ پیر ودھائی پولیس نے آصف سے 500گرام چرس،تھانہ وارث خان پولیس نے فیصل سے500گرام چرس،تھانہ صدر بیرونی پولیس نے طارق سے20لیٹر کھلی شراب،تھانہ بنی پولیس نے ہیرا مسیح سے 10لیٹر کھلی شراب،تھانہ نصیر آباد پولیس نے محمد حسن سے 5لیٹر کھلی شراب،فضل سے 5لیٹر کھلی شراب،زبیر سے پستول 30معہ 3روند،شہزاد سے پستول 30معہ 2روند ،تھانہ ائیر پورٹ پولیس نے شاہ رخ سے پستول 30معہ 3روند،تھانہ چونترہ پولیس نے شہزاد سے رائفل 12بور معہ 4روند،تھانہ گنجمنڈی پولیس نے فیصل سے 50ہوائیاں،10 انار،5 کلاشنکوف پٹے ،5ڈبے چائینہ ماچس برآمد کرکے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔