ختم نبوت لانگ مارچ آج دن بارہ بجے سواں پل پہنچے گا

07 نومبر 2017

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)تحریک لبیک پاکستان راولپنڈی ڈویژن کے انچارج میڈیا سیل مولانا عبداللطیف قادری نے اعلان کیا ہے کہ ختم نبوت لانگ مارچ 7 نومبر کو دن بارہ بجے سواں پل پہنچے گا جس کا تاریخی استقبال شفاء آئی ہسپتال کے سامنے کیا جائے گا جہاں قائدین اگلے لائحہ عمل سے شرکاء کو آگاہ کریں گے ۔