ریلیوں کو بڑا کرنے کی کوششیں عوام پر عیاں ہو گئیں،رفعت حیات بالڑہ

07 نومبر 2017

باہتر (نامہ نگار) علاقہ نلہ کی عوام نے میجر گروپ کی ریلی کو مسترد کر دیا،20لیڈر ملکر بھی 100 گاڑیوں کا قافلہ نہ لے جا سکے،ایک دوسرے کا سہارہ لیکر اپنی ریلیوں کو بڑا کرنے کی کوششیں عوام پر عیاں ہو گئیںاِن خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین یو سی دھریک رفعت حیات خان بالڑہ نے کیا انہوں نے کہاکہ مجھ پر تنقید کرنے والے پہلے اپنے گریبانوں میں جھانکیںمیجر طاہر گروپ کے نام نہاد مقامی قائدین کی حقیقت سب نے دیکھ لی اِسی علاقہ نلہ سے میں نے اپنے پارٹی قائدین کا سہارہ لیے بغیر عوام کے بھر پور تعاون سے 100 گاڑیوں سے زائد قافلے پر مشتمل ہزاروں افراد کے ہمراہ پاکستان پیپلز(صفحہ6 بقیہ29)

پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے تاریخی جلسے گا ہ میں پہنچے رفعت خان بالڑہ نے کہا کہ میرا کسی سے کوئی مقابلہ نہیں لیکن جھوٹے وعدے کرنے والوں کے چہروں کو بے نقاب کرنا میرا مشن ہے اِس موقع پر بالڑہ گروپ یو تھ ونگ کے صدر سید اسد عباس شاہ،محمد زبیر،سرپرست اعلیٰ سید تہذیب الحسن شاہ اور یو تھ ونگ کے دیگر نوجوان بھی موجود تھے۔