پیپلز پارٹی کے زیراہتمام پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف آج مظاہرہ کیا جائے گا

07 نومبر 2017

راولپنڈی ( نیوزرپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی راولپنڈی ڈویژن کے زیراہتمام پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میںاضافے کے خلاف آج 7 نومبر بروز منگل کو پیپلز پارٹی راولپنڈی کے ضلعی آفس لیاقت روڈ پر ایک احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔ یادر ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر یہ مظاہرہ 6 نومبر کو کیا جانا تھا جو پیپلز پارٹی راولپنڈی ڈویژن کے صدر سردار سلیم حیدر کی والدہ کی وفات کے باعث ملتوی کر دیا گیا تھا۔