پولیس مقابلہ کیس میں ملزمان شہزاد وغیرہ میں فرد جرم کی نقول تقسیم

07 نومبر 2017

راولپنڈی (نیوزرپورٹر)انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج نے مختلف کیسز میں ملزمان کو نقول تقسیم کر دیں ۔ عدالت نے تھانہ نیو ٹائون کے پولیس مقابلہ کیس میں ملزمان شہزاد وغیرہ کو فرد جرم کی نقول تقسیم کر دیں اور ان پر فرد جرم کیلئے 14 نومبر کی تاریخ مقرر کردی جبکہ تھانہ گنج منڈی کے قتل کیس میں ملزم طاہر عباس کو بھی نقول تقسیم کر دیں جس پر فرد جرم عائد کرنے کیلئے 21نومبر کی تاریخ مقرر کر کے سماعت ملتوی کر دی ۔