عوام اور تمام روڈ یوزرز سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی کے سوشل میڈیا فیس بک بیچ پرمعلومات حاصل کر سکتے ہیں، سی ٹی او

07 نومبر 2017

راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے) چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی یوسف علی شاہد نے کہا ہے کہ عوام الناس اور تمام روڈ یوزرز سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی کے سوشل میڈیا فیس بک بیچ city traffic police rwpپرٹریفک قوانین و روڈ سیفٹی قوانین سے متعلق مکمل اور مفید معلومات حاصل کر سکتے ہیں اس پیچ پر ٹریفک سے متعلق ہر قسم کی معلومات، رہنمائی و آگاہی ، ڈرائیونگ لائسنس و لرننگ سے متعلق معلومات، ٹریفک اپ ڈیٹس، روڈ حادثات سے روک تھام کیسے ممکن ہے، موٹر سائیکل سواروں کے لئے معلومات،پارکنگ قوانین سے آگاہی اور دیگر ٹریفک معلومات کے علاوہ راولپنڈی ٹریفک پولیس اور ایجوکیشن ونگ کی جانب سے شہریوںمیں ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی مہم کی تصاویر ، تحریری معلومات اور دیگر آگاہی سرگرمیوں سے متعلق معلومات بھی شیئر کی جار ہی ہیں انہوںنے کہا کہ شہری اس پیچ کا وزٹ کرکے ٹریفک قوانین کے بارے میں بہت ساری معلومات حاصل کر سکتے ہیں