ابرار احمد ایڈووکیٹ اور حافظ وقار احمد ایڈووکیٹ کے والد انتقال کر گئے

07 نومبر 2017

راولپنڈی(نیوزرپورٹر) آل پاکستان پرائیویٹ سکولز منیجمنٹ ایسوسی ایشن ضلع راولپنڈی کے صدر ابرار احمد ایڈووکیٹ اور معروف قانون دان حافظ وقار احمد ایڈووکیٹ کے والدطویل علالت کے بعد انتقال کر گئے ترامڑی چوک کے قریب آبائی قبرستان میں سینکڑوں افراد کی موجودگی میں مرحوم کی تدفین کی گئی۔ ان کے نمازِ جنازہ میں ایپسما راولپنڈی اور وکلا ء کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔مرحوم کی وفات پر چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی قاضی ظہور الحق، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سیکنڈری قاضی طارق محمود ، ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر کاشف ادیب، ڈویژنل صدر ابرار احمد خان، مرکزی سینئر نائب صدر محمد فرقان چوہدری، عامر انور ، عطاء الرحمان چوہدری ، میجر محمد علی خان ، عبدالرحیم خان ، علی حسنین بخاری ، چوہدری صفدر ، امجد خان ، طاہر درانی ، مسز سکینہ زاہد ، آغا شہاب ، راجہ ثناء اللہ ، چوہدری امجد زیب ، وسیم سیفی ، راجہ نعمان ، ہارون رزاق ، شیخ قمر ، راجہ اعجاز ، پروفیسر محمود اعجاز بٹ ، ضیاء الرحمان ، فاروق احمد ، مشتاق احمد ، حافظ سفیع اللہ ، محمد سلیم ، محمد یوسف یعقوب ، ملک توفیق احمد ایڈووکیٹ، ریحان احمد ، عبدالرحمٰن ، بابر حسین ،ممتاز علی راجہ ، حافظ شاہد اللہ ، ازمان کیانی ، زہیر احمد ، عتیق الرحمٰن ، قاضی نوید ، عاطف عزیز ، شیراز مغل ، قاضی ضیاء ، افتخار الاسلام ، یاسر محمود کھوکھر ، امجد حسین کے علاوہ علمی، سماجی اور سیاسی شخصیات نے مرحوم کے درجات کی بلندی اور سوگواران سے اظہارِ افسوس اور اظہارِ ہمدردی کیا۔مرحوم کی روح کے ایصالِ ثواب کیلئے قرآن خوانی آج بروز منگل دن 11:00 بجے ترامڑی چوک سے آگے بیگم جان ہسپتال کے عقب میں واقع مرحوم کی رہائش گاہ پر ہوگی۔