انٹرنیشنل سرجیکل ویک، بینظیر ہسپتال میں جدید الیکٹرک میڈیکل آلات کے بارے میں ورکشاپ

07 نومبر 2017

راولپنڈی ( اپنے سٹاف رپورٹر سے) انٹرنیشنل سرجیکل ویک کے حوالے سے بینظیر بھٹو ہسپتال راولپنڈی میں جدید الیکٹرک میڈیکل آلات کے بارے میں ورکشاپ منعقد ہوئی ۔ جس میں پاکستان سوسائٹی آف سرجنز راولپنڈی اسلام آباد چیپٹر کے صدر پروفیسر نعیم ضیائ،پروفیسر عبدالفضل ،پروفیسر محمد حنیف ،پروفیسر وقاص رضا، ڈاکٹر نوید ملک ، ڈاکٹر ظفر ،ڈاکٹر آمنہ مسعودپوسٹ گریجویٹ ریزیڈنٹس،میڈیکل افسران ، میڈیکل سٹوڈنٹس ، نرسنگ و پیرا میڈیکل سٹاف ممبران نے ورکشاپ میں شرکت کی اس موقع پر سوسائٹی کے نائب صدر پروفیسر محمد حنیف نے اپنے خصوصی مقالے میں لیپروسکوپک سرجری کیلئے استعمال ہونے والے الیکٹرک آلات کے استعمال , توانائی کے سرجری پروسیجر کے دوران مطلوبہ ضرورت کے مطابق استعمال اور سرجری کے جدید طریقوں کے بارے میں بتایا ماہر سرجن ڈاکٹر عبدالفضل نے اس موقع پر لیپروسکوپک سرجری کے بارے میں جراحی کے نئے طریقوں اور بالخصوص الیکٹرک آلات کے استعمال کے بارے میں بتایا پروفیسر محمد حنیف نے کہا کہ سرجیکل ویک کے دوران تمام ہسپتالو ںمیں ورکشاپس کا سلسلہ جاری ہے۔