میلاد شریف کی محافل سجانے سے اللہ کی رحمتوں کا نزول ہوتا ہے، پیر سرکار جی

07 نومبر 2017

راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ)حقیقی عید تو عید میلادالنبیؐ ہے۔ میلاد شریف کی محافل سجانے سے اللہ کی رحمتوں کا نزول ہوتا ہے۔ان خیالات کا اظہار سجادہ نشین آستانہ عالیہ محمدیہ قادریہ قلندریہ گلشن آباد شریف پیر سرکار جی نے19ویں آل پاکستان جشن عید میلادالنبیؐ کانفرنس کے سلسلے میں منعقدہ ہفتہ وار تربیتی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کیااور کہا کہ میلاد شریف کی محافل عالمی سطح پر دنیا کو پیغام دیتیںہیں کہ مسلمان امن پسند ہیں میلاد کی برکات سے آفات و بلیات اور غم و پریشانیوں کا خاتمہ ہوتا ہے، آج ضرورت اس امر کی ہے کہ اتباع رسول میں زندگیاں بسر کرنے کا عہد کیا جائے۔ آپ کی غلامی ہی دنیا و آخرت میں کامیابی کی ضمانت(صفحہ6 بقیہ24) ہے۔پیر سرکارجی نے کہا کہ حسب سابق اس سال بھی آل پاکستان جشن عید میلاد النبیؐ کانفرنسز یکم ربیع الاول سے بارہ ربیع الاول تک گلشن آبادشریف میں بھر پور طریقے سے منعقد کیں جائیں گئیں۔جس میں عظیم الشان علماء کرام، مشائخ عظام و ثناء خوانانِ رسولؐ تشریف لائیں گے۔