پیر ناصر جمیل ہاشمی نے چوہدری لیاقت علی کی وفات پر تعزیت اور فاتحہ خوانی کی
راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) جے یو پی (نورانی) کی سپریم کونسل کے چیئرمین پیر ناصر جمیل ہاشمی نے وفد کے ہمراہ چکوال میں چوہدری لیاقت علی ایم پی اے مرحوم کی اقامت گاہ پر جا کر ان کے بیٹوں چوہدری حیدر سلطان اور چوہدری شہریار سے تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔ وفد میں صاحبزادہ باسط شکیل ہاشمی‘ قاری نور المصطفیٰ نورانی‘ راجہ صابر‘ ملک توقیر اور نور محمد منہاس شامل تھے۔