مقبوضہ کشمیر کے شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی

07 نومبر 2017

راولپنڈی (نیوز ڈیسک) حکیم سروسہارنپوری فاؤنڈیشن کے صدر حکیم سید محمد سہارنپوری نے مقبوضہ کشمیر کے شہداء جو 1947ء کے دوران شہید کر دیئے گئے تھے ان شہداء کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ آزادی کا سورج طلوع ہو گا۔ بھارت کے مظالم کے خلاف مقبوضہ جموں و کشمیر کے مسلمانوں کی استقامت ضرور رنگ لائے گی اور وہ بھارتی تسلط سے ضرور نجات حاصل کریں گے۔ حکیم سید محمد سہارنپوری نے اقوام عالم سے بھارتی ظلم و بربریت کا نوٹس لینے کا کہا اور کہا کہ انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیوں کے باوجود اقوام متحدہ بھارت کے خلاف کوئی ایکشن کیوں نہیں لیتی۔ انہوں نے مزید کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے مسلمانوں کی جرات و بہادری کو ہم سلام پیش کرتے ہیں۔