مرکزی جلوس میلاد کمیٹی کے نائب صدر سید زاہد حسین شاہ سپرد خاک ختم قل آج بعد نماز ظہر ہوگا

07 نومبر 2017

راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) مرکزی جلوس میلاد کمیٹی کے نائب صدر سید زاہد حسین شاہ کو پیر کو قبرستان شاہ دی ٹاہلیاں میں سپردخاک کر دیا گیا۔ نماز جنازہ مرکزی جلوس میلاد کمیٹی کے جنرل سیکرٹری محمد بشیر بٹ نے پڑھائی اور عوامی مسلم لیگ کے رہنما اور سابق ناظم راول ٹاؤن شیخ راشد شفیق‘ مرکزی انجمن تاجران کے صدر ملک شاہد غفور پراچہ‘ مرکزی جلوس میلاد کمیٹی کے صدر حاجی ملک اختر علی تاجروں شہریوں نے شرکت کی۔ سید زاہد حسین شاہ مرحوم کا ختم چہلم آج منگل کو بعد نماز ظہر ان کی رہائش گاہ واقع کباڑی گلی راجہ بازار میں ہو گا اس موقع پر مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی‘ فاتحہ خوانی اور نعت خوانی کی جائے گی۔