سوئی گیس کی عدم دستیابی اور انتہائی کم پریشر ، شہریوں کی زندگی اجیرن ہو گئی
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) پاکستان تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی محمد عارف عباسی نے کہا ہے کہ راولپنڈی میں سوئی گیس بحران شدید ہو گیا عوام کو بنیادی سہولیات سے محروم رکھنا راولپنڈی کے عوام سے بدلہ لینے کے مترادف ہے پی پی 13میں سوئی گیس کی دستیابی کی صورتحال انتہائی خراب ہے امرپورہ ، چاہ سلطان ، ڈھوک کھبہ ، قاضی آباد ، طہماسب آباد ، گلا س فیکٹری ، ڈھوک چراغدین اور دیگر علاقوں میں سوئی گیس کی عدم دستیابی اور انتہائی کم پریشر سے شہریوں کی زندگی اجیرن ہو گئی ہے اگر محکمہ سوئی گیس نے اس مسلے کی جانب فوری توجہ نہ دی تو پھر بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔