تمام دیہی آبادیوں کو بنیادی سہولیات بلا تفریق فراہم کی جائیں گی

07 نومبر 2017

مٹھیال( نامہ نگار ) ملک اعتبارخان ممبر قومی اسمبلی حلقہ این اے 58 نے کہا کہ بلا تفریق ضلع کی تمام آبادیوں کو بنیادی سہولیات بجلی/گیس سڑکات اور دیگرسہولیات کی خاطر اربوں روپے کی لاگت سے ترقیاتی منصوبوں کو مکمل کیا جا رہا ہے۔ جبکہ فیز ٹومیں اوچھڑی۔جابہ۔بھنڈر ۔ڈھاک ۔رنگلی پنڈسلطانی کو بھی سوئی گیس کی فراہمی کر دی جائے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے موضع چھپڑی کو بجلی کی فراہمی کے موقع پرحاضرین سے اپنے خطاب میںکیا اس موقع پر ظفر اقبال ایم ۔پی اے حلقہپی پی 19۔ ملک سجاد احمد ایڈوکیٹ۔ ٹھیکیدار نور الہی۔ ملک رئیس خان ۔ ملک امان الللہ خان سرگرم مسلم لیگی رہنما ملک ارشد حمید اور ملک عبدالللہ خان کمڑیال بھی موجود تھے ملک عبدلللہ خان کمڑیال نے اس موقع پر پریس والوں گرمانے اور دیگر پبلک کی خاطر سابقہ حکومت اور موجودہ مسلم لیگی حکومت کے موازنہ پر ایک بروشر بھی جاری کیا ۔ انہوں نے پریس کے نمائندوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اخبارات سچ نہیں لکھ سکتے۔ جبکہ انہوں نے مسلم لیگ کے صوبائی ممبر ملک ظفر اقبال حلقہ پی پی19کو درویش کا لقب دیا