ٹرانسپورٹ کرایوں میں اضافہ پر نظر ثانی کا مطا لبہ

07 نومبر 2017

چکوال(نامہ نگار) پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں معمولی اضافہ ہوا ہے مگر مقامی ٹرانسپورٹرز نے 15سے25فیصد مختلف روٹوں پر کرایہ بڑھا دیا ہے۔ موٹر وے پر چکوال سے اسلام آباد کا کرایہ200روپے تھا جو اب230کر دیا گیا ہے حالانکہ جب پٹرول110روپے فی لیٹر تھا تو یہ کرایہ200روپے تھا۔ دیگر بین اضلاعی اور مقامی روٹوں پر بھی ٹرانسپورٹرز نے از خود کرایوں میں اضافہ کردیا ہے۔متاثرین نے ڈی سی او چکوال اور نئے تعینات ہونے والے آر ٹی اے سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ٹرانسپوٹرز کو سرکاری کرایوں کا پابند بنائیںکرایے میں اتنا زیادہ اضافہ ہمارے بس میں نہیں لہٰذا کرایوں پر نظر ثانی کی جائے۔