کوٹ ادو: پرانی دشمنی پر محنت کش کو اغوا کر لیا، وحشیانہ تشدد، بازو اور ٹانگیں کاٹنے کی کوشش
کوٹ ادو(خبر نگار) پرانی رنجش پر ےتیم محنت کش نوجوان کو اٹھا لےا‘وحشےانہ تشدد‘بازو اور ٹانگےں کاٹنے کی کوشش‘تفصےل کے مطابق کوٹ ادو کے نواحی قصبہ سنانواں مےں ماچھی برادری کے مابےن پرانی دشمنی چلی آرہی تھی کہ مخالف کزن سے دشمنی پر سعےد ماچھی‘ابوبکر ماچھی‘طاہر ماچھی نے راہ سے گزرتے گدھا رےڑھی بان ےتیم محنت کش محبوب ماچھی کو ریڑھی سے اتار لےا اور گن پوائنٹ پر اسے رسےوں سے باندھ کر گھر لے گئے جہاں اسے کمرہ مےں بندکرکے اس پر وحشےانہ تشدد کےا بعد ازاں اس کے بازو اور ٹانگےں کاٹنے کی کوشش کی، شور پر اہل علاقہ اکٹھے ہوگئے جنہوںنے مداخلت کرکے محنت کش کو رہائی دلائی پولےس سنانواں نے محبو ب ماچھی کی مدعےت مےں مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شرو ع کردی ہے۔