نوائے وقت سرورس

07 نومبر 2017

تابوت امام ضامنؑ آج برآمدہوگا

اسلام آباد ( پ ر)انجمن دختران اسلام،ام البنین ڈبلیوایف،گرلزگائیڈاورسکینہ جنریشن کے زیراہتمام مجلس عزا بسلسلہ عشرہ اسیران کربلا مرکزی امام بارگاہ جامعہ المرتضیٰ جی نائن فوراسلام آبادمیں17صفر بروزمنگل10بجے صبح منعقدہوگی ،اختتام مجلس تابوت امام ضامن ؑ برآمدہوگا
٭٭سالانہ مجلس عزا بسلسلہ برآمدگی تابوت حضرت امام علی بن موسیٰ الرضاؑ زیر اہتمام چوہدری دوست محمد حیدری 17صفر المظفربروزمنگل بعدازنماز مغربین حیدری اسٹریٹ نزد قصر ابوطالب مغل آباد راولپنڈی میں منعقد ہوگی جس سے مفتی باسم عباس زاھرییگرذاکرین خطاب کریں گے۔ بعد ازمجلس تابوت امام علی رضا ؑ برآمد ہوگا

مجالس چہلم شہدائے کربلا
٭٭الحاج ناصر عباس کربلائی کے زیراہتمام سالانہ مجالس عزا بسلسلہ چہلم نواسہ رسول ؐ حضرت امام حسین ؑ ابن علی ؑ و دیگر شہدائے کربلا 17تا19صفر امامبارگاہ ناصر العزا نزد وارث خان میٹرو سٹاپ مری روڈ راولپنڈی میں منعقد ہونگی ۔علامہ سید قمرحیدر زیدی خطاب کریں گے جبکہ منقبت خواں بارگاہ امامت میں گلہائے عقیدت پیش کریں گے۔

دربارشاہ پیارا میں مجلس عزاآج ہوگی
سالانہ مجلس عزابسلسلہ شہادت حضرت امام علی رضا ؑو چہلم سید الشہداء ؑ زیر اہتمام سیدقربان حسین شاہ کاظمی وپسران دربارشاہ پیاراکاظمی المشہدی چوہڑہڑپال راولپنڈی میں 17صفر منگل بعدازنماز مغربین منعقد ہوگی ۔علامہ سیدمطلوب حسین تقی، مولانا ملک اجلال حیدرالحیدری خطاب کریں گے۔

مجلس وجلوس چہلم شہدائے کربلا
٭٭سالانہ مجلس عزا بسلسلہ چہلم شہدائے کربلا 18صفر بروزبدھ صبح9بجے امامبارگاہ قصر آل عمران محمودہ سیداں نگری باوا زمان شاہ کاظمی المشہدی موتیاں والی سرکار نزد چک بیلی خان میں منعقد ہوگی جس سے علامہ سید قمرحیدرزیدیدیگر ذاکرین خطاب کریں گے

چوہدری لیاقت علی مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی
چکوال ( نامہ نگار) جامع مسجد رحمانیہ میں مرحوم چوہدری لیاقت علی خان کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا جس میں اہل محلہ اور عمائدین علا قہ کے لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی بعد ازاں مرحوم کے درجات بلندی کیلئے دعائے مغفرت بھی کی گئی اس موقع پر حافظ محمد منصب ساقی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چوہدری لیاقت علی خان کی وفات سے بہت بڑا خلاء پیدا ہو گیا ہے۔

شاہد یعقوب رشتہ ازدواج میں منسلک
چکوال( نامہ نگار) اسسٹنٹ کمشنر چکوال شاہد یعقوب رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔ شاہد یعقوب کی شادی فیصل آباد میں ہوئی جس میں ضلعی انتظامیہ اور دیگر محکموں کے افسران نے بھرپور شرکت کی اور شاہد یعقوب کو زندگی کا نیا سفر شروع کرنے پر انہیں مبارکباد دی

چوہدری کلیم احمد کی دعوت ولیمہ
سیاسی اجتماع کا روپ دھار گئی
گوجرخان (نامہ نگار)کوارڈی نیٹر ایم پی اے پی پی تھری چوہدری مظہر حسین وارثی ، چیئرمین زکوٰۃ کمیٹی جھنڈا محمد شکیل کے بھتیجے اور حاجی احمد حسین آف یو کے کے بیٹے چوہدری کلیم احمد کی دعوت ولیمہ سیاسی اجتماع کا روپ دھار گئی دعوت ولیمہ میں پیر سید فرید الحق گیلانی، راجہ جاویداخلاص، افتخار احمد وارثی، راجہ شوکت عزیز بھٹی،چوہدری محمدریاض،راجہ ضیاء الحق، راجہ وقاص کے علاوہ دوست احباب نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

ایس ایچ او تھانہ گوجرخان اشتیاق مسعود چیمہ کی تعیناتی کا خیر مقدم
گوجرخان (نامہ نگار)مرکزی انجمن تاجران کے بانی وصدر حاجی چوہدری محمد اقبال، چیئرمین راجہ افتخار کیانی ، جنرل سیکرٹری الحاج شہادت حسین بٹ،غلام قمر ،شاہد قریشی، راجہ سرفراز،راجہ غالب حسین اور دیگر عہدیداران نے ایس ایچ او تھانہ گوجرخان اشتیاق مسعود چیمہ کی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ ان کی تعیناتی سے شہر میں جرائم میں کمی ہوئی منشیات قماربازی فحاشی کے اڈوں کا خاتمہ ہورہا ہے۔

جسٹس (ر) محمد صدیق فاروقی کا انتقال
کلرسیداں(نامہ نگار )جسٹس (ر) محمد صدیق فاروقی کا انتقال ہوگیا ۔ مرحوم آزاد کشمیر میں مختلف اہم عہدوں پر فائز رہے۔ جسٹس محمد صدیق فاروقی سابق وائس چانسلر آزاد کشمیر یونیورسٹی ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری خلیل احمد قریشی کے بہنوئی ، تحصیلدار نسیم فاروقی اور انجینئر طارق فاروقی کے بڑے بھائی تھے۔ نماز جنازہ اسلام آباد میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں چیف جسٹس سپریم کورٹ آزاد کشمیر جسٹس ابراہیم ضیائ،اعلیٰ سول افسران ،ججز ،سیاسی کارکنان اور سماجی حلقوں نے شرکت کی ۔

کونسلر محمد جنید بھٹی کی نانی
محترمہ انتقال کر گئیں
کلرسیداں(نامہ نگار )بلدیہ کونسلر محمد جنید بھٹی کی نانی محترمہ انتقال کر گئیں نماز جنازہ گائوں پھلینہ میں ادا کی گئی جس میں چیئر مین بلدیہ شیخ عبدالقدوس،وائس چیئر مین چوہدری ضیارب حسین منہاس، حافظ سہیل اشرف ملک، شیخ حسن ریاض، راجہ ظفر محمود،چوہدری محمد اشرف، راجہ کامران عابد، آصف منہاس، عابد حسین زاہدی ،ٹھیکیدار لطیف بھٹی، عبدالوحید جنجوعہ اور دیگر نے شرکت کی۔

حاجی مشتاق احمد چوہدری کا انتقال،رسم قل آج بر ادا کی جائے گی
دھریالہ جالپ(نامہ نگار)غریبوال سیمنٹ فیکٹری کے سینئر ڈپٹی مینجر چوہدری اشتیاق ،لیفٹیننٹ کرنل چوہدری محمد اشفاق،چوہدری اخلاق احمد کے والد محترم حاجی مشتاق احمد چوہدری حرکت قلب بند ہونے سے سی ایم ایچ راولپنڈی میں انتقال کر گئے۔مرحوم کی نماز جنازہ میں تحصیل پنڈدادنخان بھر کے صنعتی اداروں کے افسران ،ورکرز،علاقہ کے سیاسی و سماجی کارکنان سمیت سول و فوجی افسران کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔مرحوم کو آبائی گائوں سمن وال (تحصیل پنڈدادنخان)میں سپردخاک کیا گیا،رسم قل آج بروز منگل سمن وال میں ادا کی جائے گی۔

سوئی گیس کی فراہمی پر شیخ آفتاب احمد سے اظہار تشکر
حضرو :( نمائندہ نوائے وقت )ڈھوک شیرزمان کو سوئی گیس کی فراہمی پر شیخ آفتاب احمد کے مشکور ہیں 2018کے الیکشن میں شیخ آفتاب احمد اور جہانگیر خانزادہ کو بھاری اکثریت سے کامیابی دلوائیں گے وائس چیئرمین ملک بلال اور چوہدری ساجد محمود نے بھی ڈھو ک شیرزمان کو سوئی گیس کی فراہمی کیلئے اپنا کردار بھرپور طریقے سے ادا کیا ان خیالات کا اظہار ڈھوک شیر زمان کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری الیاس نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا

راجہ شاہد محمود کی والدہ انتقال کرگئیں،دعائیہ نشست آج ہوگی
اسلام آباد ( نیوز ڈیسک) ناروے میں مقیم‘ ممتاز سماجی راہنما راجہ شاہد محمود‘ رانا زاہد محمود کی والدہ ماجدہ اور گلزار حسین کی اہلیہ مختصر علالت کے بعد اتوار کی شب انتقال کرگئیں‘ انہیں سوموار کو بعدازنماز ظہر محلہ کٹاریاں سٹیلائیٹ ٹاؤن کے قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ نماز جنازہ میں سماجی‘ عوامی ‘ تدریسی وکاروباری حلقوں کی نمائندہ شخصیات نے شرکت کی۔ مرحومہ کے درجات کی بلندی کیلئے دعائیہ نشست آج بروز منگل ان کی رہائش گاہ این 339 نیو کٹاریاں راولپنڈی میں ہو گی

آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن کا تعزیتی اجلاس
ٹیکسلا( پ ر )آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن ضلع راولپنڈی کے صدر ابرار احمد ایڈوکیٹ کے والد گرامی کی وفات پر ایک تعزیتی اجلاس زیر صدارت عطا ء الرحمان چوہدری منعقد ہوا اجلاس میں چوہدری صفدر حسین ، عبد الجلیل خان ، ملک محبوب، امجد خان ، شیخ قمر احمد ، بابر اعوان ، ملک مدثر اقبال ، کیپٹن (ر) عمر فاروق ، راجہ طارق محمود نے شرکت کی حافظ محمد رمضان نے مرحوم کے درجات کی سربلندی اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کروائی ۔

کیپٹن سیف الحق رشتہ ازواج میں منسلک
کہو ٹہ ( نامہ نگار ) کہو ٹہ سا بق تحصیل نائب ناظم راجہ ریاض احمد کا بھتیجا راجہ اعجاز احمد کا صاحبزادہ کیپٹن سیف الحق رشتہ ازواج میں منسلک ہو گئے ہیں ان کی دعوت ولیمہ گذ شتہ روز گیلا نیہ شادی ہال میں دیا گیا دعوت ولیمہ میں سابق ایم این غلام مرتضی ستی راہنما پی ٹی آئی راجہ طارق محمود مرتضی صدر کہو ٹہ حو رشید ستی سابق چیف جسٹس سردار محمد اسلم سرکاری و نیم سرکاری اداروں کے افسران سمیت معز ز ین علاقہ نے بھر پور شرکت کی ۔

گرلز پرائمری سکول کے
کمرے کے اجرا کیلئے اظہار تشکر
مندرہ(نامہ نگار)گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول پوٹھی کی بلڈنگ کے لیے کمرے کے لیے خطیر رقم کا اجراء وتکمیل کروانے پر چیئرمین یونین کونسل ساہنگ راجہ سجاد سرور کا شکریہ،گائوں پوٹھی کے معززین ماسٹر نذر حسین،سابق کونسلر محمد علی ،اشتیاق بٹ،راجہ عاصم ،راجہ عبدالرئوف،ڈاکٹر محمد اجمل چوہدری،عادل قریشی، قاضی ہارون،قاضی محمد اعجازاور جنرل کونسلر کامران قریشی نے راجہ سجاد سرور چیئرمین یوسی ساہنگ کی طرف سے سکول کے کمرے کے لیے کی جانے والی کاوش پر شکریہ اداکرتے ہوئے انہیں زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔

سردار محمد عارف تھٹہ میں انتقال کر گئے
مٹھیال( نامہ نگار) ضلعی وائس چیئرمین اٹک سردار محمد عارف تھٹہ میں انتقال کر گئے جنہیں 3بجے ان کے آبائی گائوں تھٹہ میں ہزاروں افرادکی موجودگی میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ مرحوم حالیہ بلدیاتی الیکشن میں کامیاب ہوئے تھے۔ ان کی نماز جنازہ میں دومیل۔پنڈسلطانی تھٹہ جنڈ۔ ناڑہ اٹک۔بسال فتح جنگ ٹیکسلا راولپنڈی سے پی ٹی آئی کے سر کردہ افراد اور عوام علاقہ کے معززین۔ علماء کرام مشائخ عظام اساتذہ کرام نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔

منشی عبد الرشید دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق
اٹک (نا مہ نگار) شہر کی معروف شخصیت منشی عبد الرشید دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے ان کی نماز جنازہ مولانا اکرام الحق نے پڑھائی نماز جنازہ میںسینکڑوں کی تعداد میں معززین علاقہ نے شرکت کی عبد الرشید شہر کی مشہور ٹرانسپورٹر شخصیت محمود خان کے اڈے میں بطور منشی ڈیوٹی سر انجام دیتے رہے عبد الرشید کے انتقال پر کثیر تعداد میں سیاسی ،سماجی ،کاروباری ،مذہبی شخصیات نے تعزیت کا اظہار کیا

پولیو کے سلسلے میں اقدامات کا
جائزہ لینے کیلئے اجلاس آج ہو گا
اٹک (نا مہ نگار)ضلع اٹک میں پولیو کے سلسلے میں اقدامات کا جائزہ لینے کے لیے آج 7نومبر بروز منگل صبح گیارہ بجے ڈی سی آفس اٹک میں اجلاس منعقد ہوگاڈی سی اٹک رانا اکبر حیات اجلاس کی صدارت کریں گے۔

شاہ چن چراغ میں عشرہ امام حسینؑ
راولپنڈی (نیوز ڈیسک) عشرہ 19تا 28 صفر مولا امام حسینؑ دربار شاہ چن چراغ راولپنڈی میں منایا جائے گا۔علامہ غضنفر عباس تونسوی‘ ذاکر سید ریاض حسین شاہ رتوال خطاب کرینگے۔ پروگرام زیر انتظام مخدوم سید اظہر عباس کاظمی (اسد شاہ) ہوگا۔

مجالس عزاء بسلسلہ چہلم
حضرت امام حسین علیہ السلام
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) علامہ آغا السید محمد ابو الحسن موسوی کے زیراہتمام حضرت امام حسین علیہ السلام کے چہلم کے سلسلہ میں تین روزہ مجالس عزاء 7 نومبر بروز منگل‘ بدھ‘ جمعرات امام بارگاہ بیت الزہرائؑ 494 سٹریٹ 106 سیکٹر I-8/4 اسلام آباد میں ٹھیک 6:30 بجے رات شروع ہو رہی ہیں جن سے علامہ سید منظور حسین شاہ سوہدرہ اور ذاکر چودھری اکرام ارشد منڈی بہاؤ الدین خطاب کریں گے۔
٭ اسلام آباد (پ ر) بیگم آقا زیدی کیرانوی‘ عزاء خانہ گلدستہ سادات‘ 218/A ‘ جی سیون تھری فور اسلام آباد میں بسلسلہ چہلم حضرت امام حسینؑ 33 ویں سالانہ مجلس عزاء (برائے مستورات) 18 ظفر المظفر برزو بدھ صبح نو بجے ہو گی۔ فاخرہ سجاد خطاب کریں گی۔ اسی مقام پر 18 صفر سات بجے شب مردانہ مجلس عزاء سے علامہ سید علی ذکی زیدی خطاب کریں گے۔

پنجاب ارسلان میموریل فٹبال ٹورنامنٹ چک مرزا میں شروع
کلرسیداں(نامہ نگار )راجپوت کلب چک مرزا کے زیر اہتمام پہلا آل پنجاب ارسلان میموریل فٹبال ٹورنامنٹ چک مرزا میں شروع ہو گیا جس میں مختلف اضلاع کی ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں پہلا انعام آٹھ ہزار روپے دوسرا پانچ ہزار روپے بمعہ ٹرافیاں ہو گا ٹورنامنٹ کو چوہدری راحیل ،شہباز بھٹی،ملک نعمان سرفراز نے آرگنائز کیا ہے مختلف ایام میں چیئر مین بلدیہ شیخ عبدالقدوس ،پنجاب بار کونسل کے رکن چوہدری واصف علی ایڈووکیٹ،چیئر مین راجہ صفدر کیانی،چیئر مین راجہ ندیم احمد،چئیر مین پرویز قادری،راجہ بشارت ،شاہد اکبر گجر،چو ہدری محمد شفیق، راجہ سعید،جبران صفدر کیانی، چوہدری شیراز،راجہ محمد منیرمہمانان خصوصی ہوں گے۔

نوائے وقت سروس

پی ٹی آئی تحصیل ٹیکسلا واہ کینٹ کایوتھ کنونشن آج ہو گاٹیکسلا(نمائندہ نوائے ...

نوائے وقت سروس

لوئر بازار مری کے تاجروں کامرکزی  انجمن تاجران سے علیحدگی کا اعلان ...