کرپشن زدہ نظام میں عام آدمی بنیادی حقوق سے محروم رہتا ہے: جماعت اسلامی

07 نومبر 2017

لاہور ( خصوصی نا مہ نگار) سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی ملک بھر میں بنا اقتدار کے دینی جذبے کے ساتھ انسانیت کی خدمت میں اپنا مثبت کردار ادا کر رہی ہے ۔ ثریا عظیم (وقف) ہسپتال میں نادار اور مستحق لوگوں کیلئے مفت علاج معالجہ کی سہولیات کی فراہمی قابل تحسین عمل ہے۔س موقع پر صدر گورننگ باڈی ثریا عظیم (وقف) ہسپتال ڈاکٹر ذکر اللہ مجاہد سمیت ڈاکٹر اور عہدیدار موجود تھے۔ لیاقت بلوچ نے کہا کہ ثریا عظیم (وقف) ہسپتال جدید تر طبی سہولیات کے ساتھ ہر سال ڈیڑھ لاکھ سے زائد مستحقین مریضوں کا مفت علاج معالجہ کر رہا ہے۔ ذکراللہ مجاہد نے کہا کہ کرپشن زدہ نظام میں صحت و تعلیم کی بنیادی ضروریات زندگی عام آدمی کی پہنچ سے دور ہوتی چلی جا رہی ہیں۔ میاں مقصود احمدنے کہاہے کہ احتسابی عمل کا سلسلہ نواز شریف کی نااہلی پر رکنا نہیں چاہے بلکہ بے نقاب ہونے والے تما م لوگوں کے خلاف جلد اقدامات کیے جا ئیں۔