پاکستان آگہی پروگرام، اساتذہ اور طلبہ کا ایوان کارکنان تحریک پاکستان اور ایوان قائداعظم کا مطالعاتی دورہ موبائل یونٹوں کے سکولوں میں لیکچرز

07 نومبر 2017

لاہور (خصوصی رپورٹر)پاک پبلک ہائی سکول کینال بینک سکیم فتح گڑھ لاہور کے طلبہ اور اساتذہ نے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان اور گورنمنٹ گرلز ہائی سکول رائے ونڈ روڈ کی طالبات اوراساتذۂ نے ایوانِ قائداعظم جوہر ٹائون کا مطالعاتی دورہ کیا اور تصویری گیلریز دیکھیں۔ موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے شکر گنج ایور گرین سکول بالمقابل جنرل ہسپتال فیروزپور روڈ‘ ڈیفنس ویلفیئر سوسائٹی ووکیشنل ٹریننگ سینٹر پیر کالونی والٹن روڈ‘ سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ بوائز ہائی سکول گلستان کالونی‘ سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ بوائز ہائی سکول‘ سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول‘ تیزاب احاطہ کا وزٹ کیا۔ مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد567تھی۔