بڑے منصوبے ملک میں نواز شریف نے شروع کیے،شیخ آفتاب احمد
اٹک (نا مہ نگار)وفاقی وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد نے کہا ہے کہ میاں محمد نواز شریف نے اپنے دور حکومت میں 10ہزار میگا واٹ بجلی سسٹم میں ڈلوائی 15سالوں تک ملک میں حکمرانی کرنیوالوں نے بجلی کا کوئی منصوبہ نہیں دیا چیلنج کرتا ہوں جو بھی بڑے منصوبے ملک میں شروع کیے گئے وہ میاں محمد نواز شریف نے شروع کیے سی پیک ،موٹرویز ،میٹرو بس ،میٹرو ٹرین جیسے اہم منصوبوں کی بدولت عوام کا معیار زندگی بلند ہوا تحصیل حضرو کا کوئی دیہات 2018ء تک سوئی گیس سے محروم نہیں رہیگا ترقیاتی کام عوامی خدمت کیلئے کرتا ہوں آنیوالے انتخابات میں مسلم لیگ (ن) بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریگی ان خیالات کا اظہارانہوںنے حضرو کے نواحی علاقے ڈھوک شیر محمد کو سوئی گیس فراہمی کے منصوبے کے افتتاح کے بعد جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا جلسے کا اہتمام چوہدری الیاس ،سید وقار علی شاہ ،قمر علی شاہ ، رحیم جان ،شریف جان ،نذیر احمد ،نعیم شاہ ،دلدار شاہ محمد مسکین ودیگر نے کیا تھا جلسے سے چیئرمین بلدیہ اٹک شیخ ناصر محمود ،وائس چیئرمین یونین کونسل موسیٰ ملک بلال ،چوہدری الیاس نے بھی خطاب کیا اس موقع پرلیگی رہنماء ڈاکٹر محمد اشرف بٹ ،شیخ اجمل محمود ،الیاس خان ،خرم ڈار،طلال اشرف بٹ ،سعید الرحمن ،ملک مناف ،حامد قدوس ،میاں راشد ،وڈا قیوم ،نیازی صاحب ،محمد بلا ل پاشاکے علاوہ مختلف یونین کونسلز کے چیئرمین ،وائس چیئرمینز،کونسلران کے علاوہ کثیر تعداد میں موجود تھے۔