حکومت ملک کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی پالیسی پر گامزن ہے: تحریک انصاف

07 نومبر 2017

لاہور (خصوصی نا مہ نگار) تحریک انصاف کے رہنما اعجاز احمد چوہدری نے پنجاب میں چھ ہزار سکولوں کو حکومت نے پرائیوٹ کر دیا ، بینک سے ایک لاکھ روپے نکالنے پر 600روپے ٹیکس دینا پڑتا ہے۔ عبدالعلیم خان سے این اے122سے نواز لیگی سپورٹروں کی14رکنی ٹیم نے رانا اختر بلو ، فیاض خان ، محمد نعیم اور رانا وحید کی قیادت میں ملاقات کی اور ساتھیوں سمیت عمران خان کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔ عبدالعلیم خان نے کہا کہ عمران خان کی سیاسی جدوجہد رنگ لا رہی ہے اور ملک میں موروثی سیاست دم توڑ چکی ہے۔ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہا ہے کہ پاکستان کو استحکام کی ضرورت ہے لیکن حکومت عدم استحکام کی پالیسی پر گامزن ہے۔محمد شعیب صدیقی نے کہا ہے کہ آئندہ انتخابات پہلے ہوں یا وقت پر، جیت عمران خان کی ہو گی۔رائے حسن نواز نے کہا ہے کہ حکومت عام انتخابات کو التوا کا شکار کرنا چاہتی ہے۔ تحریک انصاف باہمی رضامندی سے کے پی کی اسمبلی تحلیل کرنے کے لئے تیار ہے۔فرخ جاوید مون نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) پنجاب میں پچھلے 35 سال میں پنجاب میں سرکاری ہسپتال، تھانہ کلچر، سیوریج کا بوسیدہ نظام، ٹوٹی سڑکیں ٹھیک نہیں کر سکی۔