حلقہ پی پی20میں ضمنی الیکشن کا اعلان آئندہ چند روزمیں ہوگا

07 نومبر 2017

چکوال(نامہ نگار ) حلقہ پی پی20میں ضمنی الیکشن کا اعلان آئندہ چند روزمیں ہوگا۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان کو پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ کی طرف سے ایم پی اے چوہدری لیاقت علی خان کے انتقال ہونے کے نوٹیفکیشن کا انتظار ہے۔ اس حلقے میں ساٹھ دن کے اندر ضمنی الیکشن کرایا جانا ہے یہ ضمنی الیکشن تیس دسمبر سے قبل ہوگا۔ مسلم لیگ ن کی طرف سے ٹکٹ کیلئے مرحوم ایم پی اے چوہدری لیاقت علی خان کے صاحبزادے چوہدری حیدر سلطان مضبوط امیدوار ہیں۔ جبکہ پاکستان تحریک انصاف مسلم لیگ ن کا مقابلہ کریگی دیگر سیا سی اور مذ ہبی جماعتیں ابھی تک خاموش ہیں پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار شدید دبائو کا شکار ہوگئے ہیں کہ صرف چار پانچ ماہ کے عرصہ میں پوری انتخابی مہم اور خرچہ کرنا مشکل ہوگا، مگر وہ اخباری بیان بازی کے ذریعے یہ پیغام دے رہے ہیں کہ مقابلہ کیا جائے گا پاکستان تحریک انصاف کی ہائی کمان نے مضبوط سے مضبوط امیدواروں کی فہرستیں طلب کر لی ہیں موجودہ صورت حال میںمسلم لیگ ن کا مقابلہ کرنے کے لئے چوہدری تیمور علی خان ایڈووکیٹ سب مظبوط پوزیشن پر ہیں کیونکہ چوہدری محمد علی خان اپنے حلقہ میں بے پناہ اثر رسوخ رکھتے ہیں سابقہ الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار جو الیکشن میں حصہ لینے کے لئے پر تول رہے ہیں۔