فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی میں سموگ سے متعلق آگاہی سیمینار

07 نومبر 2017

لاہور(نیوز رپورٹر) فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی لاہور میں ماحولیاتی آلودگی کے سبب سموگ سے متعلق آگاہی سیمینار ہوا۔چیئرمین پنجاب ہائرایجوکیشن کمیشن ڈاکٹرنظام الدین نے بطور چیف گیسٹ شرکت کی۔گیسٹ آف آنر پروفیسر صولت اللہ خان،پروفیسر امجد،پروفیسر منظور نے سیمینار میں سموگ سے متعلق شرکاء کو آگاہ کیا۔ڈاکٹرنظام الدین نے کہا کہ معلوماتی سیمینار اور کانفرنس آگاہی کا بہترین ذریعہ ہے۔طلبہ کو ریسرچ پر زیادہ سے زیادہ توجہ دینی چاہیے تاکہ جدید ریسرچ سے پاکستان کے تعلیمی معیار کو مزید بہتر بنایا جاسکے۔وائس چانسلر فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر خالد مسعود گوندل،پروفیسرصولت اللہ،پروفیسر امجد اور ڈاکٹرایوب مرزا نے کہا کہ پنجاب میں سموگ کی اصل وجہ ماحولیاتی آلودگی ہے۔ سموگ کے انسانی جسم کے ہرحصے پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔مقررین نے سموگ سے بچنے کیلئے احتیاتی تدابیر بارے بتایا کہ ماسک اور چشمہ کے استعمال سے سموگ کے برے اثرات ختم کرنے میں مدد ملتی ہے۔