مسلم لیگ ن کی حکومت نے غریب آدمی کا جینا مشکل بنا دیا ہے

07 نومبر 2017

تلہ گنگ (نا مہ نگار) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ کے خلاف تحصیل تلہ گنگ کے عوامی حلقوں رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت روز مرہ استعمال کی اشیا ء کی قیمتوں مین ہر ماہ اضافہ کر رہی ہے جس سے غریب آدمی کا جینا مشکل ہو گیا ہے زندگی کے ہر شعبہ کے عوام نے پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ واپس لینے کا ،طالبہ کیا دریں اثنا ملک بھر کی طرح اتوار کو تلہ گنگ میں بھی پاکستان پیپلزپارٹی کے کارکنان نے پٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے خلاف پریس کلب کے سامنے پرامن احتجاج کرتے ہوئے کہاکہ پٹرولیم مصنوعات کی حالیہ بڑھتی ہوئی قیمتیں غریب عوام پر ظلم ہے احتجاجی کارکنان نے ہاتھوں میں پوسٹرز اٹھارکھے تھے جن پرلکھاتھا حکمرانوں عوام پر ظلم بند کرو اورپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نامنظور نامنظور لکھا ہواتھا ،پاکستان پیپلزپارٹی کے ضلع چکوال کے جنرل سیکرٹری ملک ہاشم خان.ملک وحید احمد،مظہربھٹی ڈاکٹر سرفرازدندی عرفان حیدر ایڈووکیٹ اشفاق احمد محمدنعیم قریشی ایڈووکیٹ اور عمران ایڈووکیٹ سمیت کارکنوں نے شرکت کی۔