جنرل سیکرٹری پی او ایف ایسو سی ایشن کا استعفی

07 نومبر 2017

واہ کینٹ(نامہ نگار) ریٹائرڈ پی او ایف ایسو سی ایشن کے جنرل سیکرٹری ہارون نے اپنی نجی مصروفیات کی بناء پر ایسوسی ایشن کے صدر کوعہدے سے استعفی دے دیا جسے قبول کر لیا گیا ان کے بعد سابق اے ایم طہیر الدین صدیقی کو سیکرٹری جنرل کے عہدے کے لئے نامز کیا گیا ہے اس موقع پر صدر سمیت جملہ اراکین نے مستعفی ہونے والے جنرل سیکرٹری ہارون کی خدمات کو سراہا۔