ِّّؒ اٹک جلسہ میںشرکت کیلئے تحصیل فتح جنگ بھر سے جلوسوں کی روانگی

07 نومبر 2017

فتح جنگ (نامہ نگار) سابق ضلع ناظم میجر طاہر صادق کی خصوصی دعوت پر پی ٹی آئی چیئر مین چیئرمین عمران خان کے اٹک جلسہ میںشرکت کیلئے تحصیل فتح جنگ سمیت جڑواں علاقوں سے میجر طاہر گروپ کے رہنمائوں سابق تحصیل ناظم سردار افتخار احمد خان ،چیئر مین سردار مختار احمد خان ،چیئر مین سردار ممتاز حسین ماجھیا ،حاجی ملک خاقان سدریال ، ملک عنصر محمود سدریال ،سابق ناظم یو نین کونسل جنگل اویس خان بنگو ،چیئر مین یونین کونسل عامر لیاقت خان ،ملک عامرافضل بھلوٹ ،سردار حماد اکرم ،ملک نصرت ماجھیا ،ڈاکٹر ربنواز مہورہ سردارعطاحسین لنڈ ،، عابدعزیزخان ایڈووکیٹ ، سردار مشتاق ،ملک غلام قادر حطار ،ملک طاہر محمود ایڈووکیٹ اور سردار پھتی خان سمیت دیگر بڑے بڑے جلوسوں کے ہمرا ہ اٹک روانہ ہوئے فتح جنگ شہر میں دیہی علاقوں سے شہر کو آنے والی سڑکیں گاڑیوں کے رش کی وجہ سے بلاک ہو گئیں جگہ جگہ عوام کیلئے کھانے کا بھی انتظام کیا گیا تھا جلسہ میں شرکت کرنے والی گاڑیوں پر میجر طاہر صادق اور تحریک انصاف کے پرچم لہرا رہے تھے عوام کے جوش و خروش کی وجہ سے میلے کا سماں بندھا ہوا تھا جبکہ لڈی بھنگڑوں اور گھوڑا ڈانس سے بھی لوگ لطف اندوز ہو تے رہے ۔