خاتون کے ساتھ بدسلوکی کرنے والے درندے آزادکیوں ہیں:ناصراقبال خان
لاہور(پ ر) ہیومن رائٹس موومنٹ انٹرنیشنل کے مرکزی صدرناصراقبال خان،چیف آرگنائزر میاں سعید کھوکھر، سیکرٹری جنرل رضا، تنویر خان ، اشرف عاصمی ،روحی کھوکھر و دیگر نے کہا ہے کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں محنت کش خاتون کو برہنہ کرنے والے درندے اب تک آزادکیوں ہیں،قانون کی بزدلی اوربے بسی پرترس آتا ہے۔ دنیاکاکوئی مہذب معاشرہ ظلم، نفرت، تشدد اورتعصب کامتحمل نہیں ہوسکتا۔ ۔ اس طرح کے ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں، پاکستان میں بنت حوا کو ایسے درندں کے رحم کرم پر نہیں چھوڑا جا سکتا۔ریاست سخت ترین قوانین بنائے