ہائی سکو ل جاتلی میںدرجہ چہارم کی 4 اور کلرک کی1 پوسٹ تا حال خالی

07 نومبر 2017

دولتالہ سکھو(نامہ نگار) گورنمنٹ بوائز ہائی سکو ل جاتلی میںدرجہ چہارم کی 4 اور کلرک کی1 پوسٹ خالی تا حال تعیناتی نہ ہو سکی ا ہل علاقہ نے اعلی احکام سے فوری تعیناتی کا مطالبہ کر دیا تفصیلات کے مطابق محکمہ ہایجو کیشن کی بے حسی کا یہ حال کہ گورنمنٹ بوائز ہائی سکول جاتلی جو کہ درجنوں سکولوںکا کلسٹر بھی ہے یہاں پر درجہ چہارم کی 4 اور کلرک کی سیٹ پر تاحال کوئی تعیناتی عمل میں نہ لائی جا سکی کلرک کی ذمہ داریاں 16گریڈ کے ٹیچرز نبھا رہے ہیں اہل دیہہ ،عوامی سماجی حلقوں نے ا ای ڈی او ایجوکیشن راولپنڈی سے مطالبہ ہے کہ ان پوسٹوں پر فوری تعیناتی کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں