جمعیت علما پاکستان کااتحاد اہلسنت کیلئے 5 رکنی کمیٹی کا اعلان

07 نومبر 2017

لاہور (خصوصی نامہ نگار)جمعیت علما پاکستان کے صدر علامہ قاری زوار بہادر نے مجلس عاملہ سے منظوری کے بعد اتحاد اہلسنّت کے لیے ایک پانچ رکنی کمیٹی کا اعلان کیا جے یو پی کے مرکزی سیکرٹری جنرل ہاشم صدیقی کی سربراہی میں ایوب مغل،ملک محبوب قادری،مفتی تصدق اور حافظ نصیر نورانی کمیٹی کے ممبر ہوںگے۔مرکزی مجلس عاملہ نے صوبائی تنظیموںکے عہدیداران کی منظوری بھی دے دی۔