عمران خان کے جلسہ کو میجرطاہرصادق کی کوششوں نے تاریخی بنا دیا

07 نومبر 2017

ٹیکسلا(نمائندہ نوائے وقت)پی ٹی آئی کے مرکزی رہنماء ممبرقومی اسمبلی غلام سرورخان نے سابق ضلع ناظم اٹک میجرطاہرصادق کی اپنے گروپ دھڑے سمیت پی ٹی آئی میںشمولیت کے اعلان کازبردست خیرمقدم کرتے ہوئے انہیںخوش آمدیدکہاہے،غلام سرور خان نے کہاکہ اٹک کے مقام پرعمران خان کے تاریخ ساز جلسہ کے انعقادکیلیئے میجرطاہرصادق کی کوششوں نے خوب رنگ دکھایا،اورجلسہ گاہ کے اندراورباہر اٹک شہرکے تمام راستوںپرعوام کابے پناہ ہجوم اس بات کاروشن ثبوت ہے کہ عوام عمران خان کی قیادت میںتبدیلی لانے کافیصلہ کرچکے ہیں،غلام سرورخان نے میجرطاہرصادق کی سیاسی صلاحیتوںاورعوامی خدمت کے جذبہ کوسراہتے ہوئے انہیںاپنے بھر پور تعاون کایقین دلایاہے اورکہاہے کہ پی ٹی آئی عمران خان کی قیادت میںراولپنڈی ڈویژن کے چاروںاضلاع میںن لیگ اور پیپلزپارٹی کے امیدواروںکاآنے والے انتخٓابات میں صفایاکر کے رکھ دینگے۔

مری بکل دے وچ چور ....

فاضل چیف جسٹس کے گذشتہ روز کے ریمارکس معنی خیز ہیں۔ کیا توہین عدالت کا مرتکب ...