پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کرکے مہنگائی میں مزیدا ضافہ کردیا گیا

07 نومبر 2017

بیول( نامہ نگار)حکومت نے پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کرکے مہنگائی میں مزیدا ضافہ کردیا جس سے غریب آدمی بری طرح متاثر ہوا عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ خوردونوش کے قیمتیں پہلے ہی آسمان سے باتیں کررہی ہیں ٹماٹر 200روپے کلو ،پیاز 100روپے کلو ،سبزیاں 100روپے کلو فروخت ہورہی ہیں جس سے حکومت کنٹرول کرنے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے اب رہی سہی کسر پٹرول کی قیمتوں میں مزید اضافہ کرکے پوری کردی گئی ہے، عوامی حلقوںنے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ فوری واپس لیا جائے۔