شیخوپورہ میں ڈینگی سنٹری ورکرز 2 ماہ سے تنخواہوں سے محروم

07 نومبر 2017

فیروزوالہ (نامہ نگار) تحصیل فیروزوالہ اور ڈسٹرکٹ شیخوپورہ بھر میں ڈینگی کنٹرول پروگرام میں کام کرنے والے سنٹری پٹرول ورکرز گزشتہ دو ماہ سے ماہانہ تنخواہوں سے محروم ہیں۔ ورکرز دفاتر کے چکر لگا لگا کر تھک گئے۔ متاثرہ ملازمین نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر نوٹس لے کر ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے اور انہیں تنخواہیں دلائی جائیں۔