نکہ کہوٹ میں سوئی گیس کا نیا سروے مکمل ہو گیا

07 نومبر 2017

تلہ گنگ (نامہ نگار ) تلہ گنگ کے گاؤں نکہ کہوٹ میں سوئی گیس کا نیا سروے مکمل ہو گیا ہے ملک ظہور احمد صد ر مسلم لیگ ن یو سی نکہ کہوٹ کی درخواست پر سردار ممتاز خان ٹمن نے نکہ کہوٹ کی نئی آبادیوں کیلئے گرانٹ دی ہے ان نئی آبادیوں میں گائوں کی اضافی آبادی سمیت گاؤں کے اندر نقشہ میں نہ آنے والی گلیاں بھی شامل کر لی گئی ہیں اور باقاعدہ سروے مکمل کر لیا گیا ہے