سول ہسپتال کے لیبارٹری انچارج نعیم کا اعزاز
جہلم(نامہ نگار)سول ہسپتال کے لیبارٹری انچارج نعیم کو پنجاب حکومت کی طرف سے بیسٹ پرفارمنس ایوارڈ سے نوازا گیا ،ڈی ایچ کیو ہسپتال میں منعقدہ تقریب کے دوران ڈی سی جہلم اور ایم پی اے چوہدری لال حسین نے ایوارڈ دیا ،پنجاب حکومت کی طرف سے ملنے والا ایوارڈ ماں ،باپ کی دعا اور افسران بالا کی محبت کا نتیجہ ہے۔نعیم کی گفتگو تفصیلات کے مطابق ڈی ایچ کیو ہسپتال جہلم میں پنجاب حکومت کی طرف سے صحت خدمت ایوارڈ کی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں دی سی جہلم اقبال حسین اور ایم پی اے چوہدری لال حسین مہمان خصوصی تھے۔