ترقیاتی منصوبہ جات کیلئے تین کروڑروپے کی گرانٹ کا اجرا ئ،

07 نومبر 2017

ٹیکسلا(نمائندہ نوائے وقت)یونین کونسل لب ٹھٹھوکے چیئرمین علی اصغراعوان نے گزشتہ روزایم پی اے ٹیکسلاحاجی عمرفاروق کے دفترمیںسابق وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان سے ملاقات کی اوراپنی یونین کونسل میںترقیاتی منصوبہ جات کیلیئے تین کروڑروپے سے زائد کی گرانٹ فراہم کرنے پرچوہدری نثارعلی خان کاشکریہ اداکیا،چوہدری نثارعلی خان نے علی اصٖغراعوان سے کہاکہ وہ عوامی خدمت کرکے عوام سے کیئے گئے وعدے پورے کرنے کی کوشش کریں، انہوںنے کہاکہ علاقائی تعمیروترقی کیلیئے جس قدرمیری ضرورت ہے میںحاضرہوں،انہوںنے کہاکہ ہمارے پاس ابھی وقت ہے عوام کوآسائیشوںکی فراہمی میںکوئی کسرباقی رہنے نہ دی جائے۔